الطاف حسین کی بکواس اور نوازشریف کے خطاب میں 001. فیصد کا ہی فرق ہے: شیخ رشید

ویب ڈیسک – عوامی مسلم لیگ کے چئیرمین اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خطاب پر الطاف حسین کی طرح پابندی لگ جانی چاہئے۔ ان کا مزید کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی بکواس اور نواز شریف کے خطاب میں صرف 001. کا ہی فرق ہے۔وہ اینکر پرسن منصور علی خان کے پروگرام میں بات کر رہے تھے۔

اینکر کے پوچھنے پر کہ الطاف حسین نے تو پاکستان کا مردہ باد کا نعرہ لگایا نواز شریف نے تو ایسا کوئی نعرہ نہیں لگایا۔ اس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان میرا ہیرو ہے یہ نعرہ کس نے لگایا تھا؟ نوازشریف نے مودی کے ساتھ 3 ملاقاتیں کی لیکن تینوں ملاقاتوں کا فارن آفس میں ریکارڈ تک موجود نہیں۔

کیا غلط کہا جو غدار بنا دیا گیا؟ نواز شریف

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو جتنا نقصان نوازشریف نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ کی حکومت آنے والی حکومت کے لئے مشکلات کا پہاڑ چھوڑ کر جا رہی ہے۔آنے والی حکومت عذاب میں مبتلا ہو جائے گی۔

چائنہ سے مہنگے قرضے پر قرضے لیے جا رہے ہیں، ان کا باپ یہ قرضہ اتارے گا؟ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آنے والا اگست کا مہینہ اس ملک کے لئے بہت اہم ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.