الیکشن 2018: 24 سے 27 جولائی کی تاریخوں کی تجویز

اسلام آباد – بڑی خبر الیکشن 2018 کے لئے تاریخوں کی سمری صدر مملک کو بھجوا دی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تجویز کردہ تاریخوں کے مطابق عام انتخابات 24 تا 27 جولائی تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخوں کی سمری صدر مملکت کو منظوری کے لئے بھجوا دی ہے۔ بھیجی گئی تاریخوں کے مطابق رواں سال 24 تا 27 جولائی عام انتخابات منعقد کئے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات بھی اعلیٰ عدلیہ کے زیر سایہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام صوبوں کے ہائیکورٹس کی طرف سے جاری کردہ فہرستوں کے مطابق جوڈیشل افسران کو عام انتخابات 2018 میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر، ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر تعینات کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.