ذکااشرف نگران وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار، پی ٹی آئی نے مسترد کردیا

اسلام آباد – سابق چئیرمین پاکستان کر کٹ بورڈ اور چئیرمین زرعی ترقیاتی بنک زکا اشرف نگران حکومت میں بطور نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کے سامنے آگئے ہیں۔ ان کا نام پاکستان پیپلز پارٹی نے تجویز کیا ہے۔

ذکا اشرف کے علاوہ جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے فائنل کر لیا گیا ہے۔  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے دونوں نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فراہم کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ذکااشرف کا نام مکمل طور پر مسترد کر تے ہوئے کہا کہ انہیں نسبتاً جلیل عباسی کا چنائو بہتر لگتا ہے اس کی وجہ ان کا بے داغ ماضی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تجویز کردہ ناموں کو یکسر نظرانداز کیا گیا حالانکہ وہ نام زیادہ معتبر تھے،۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر ہو۔

فواد چودھری نے الیکشن میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.