Nokia X6 نے آتے ہی دھوم مچا دی، 10 سیکنڈز میں 70ہزار سیٹ فروخت

چین – کسی دور میں موبائل فون انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ نوکیا دوبارہ اپنے عروج کی منزلوں کی جانب بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ کئی سال مائیکروسافٹ کی زیرنگرانی رہنے اور پھر بندش کا شکار رہنے کے بعد نوکیا موبائل ایک نئے عزم کے ساتھ موبائل فون مارکیٹ میں آیا اور آتے ہی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

نوکیا نے اپنا حال ہی میں اپنا جدید ترین موبائل فون Nokia X6 چین میں متعارف کروایا جو کہ سیل شروع ہونے کے صرف 10 سیکنڈز میں ہاتھوں ہاتھ بک گیا۔ ایک اندازے کے مطابق نوکیا نے 10 سیکنڈز میں 70 ہزار ہینڈ بیچے۔ کمپنی کو فوری طور پر اپنی سیل روکنا پڑی اور صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اگلی سیل 30 مئی کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Nokia X6 دور جدید کی تمام سہولیات سے لیس اور خوبصورت موبائل سیٹ ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 5.8 انچ اور بیزل لیس ہے۔ یہ فون 6 جی بی کی طاقتور ریم کے ساتھ 64 جی بی کی انٹرنل میموری رکھتا ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرہ دور جدید کے کٹ میں رکھا گیا جو آج کل آئی فون ، ہوآوے اور سامسنگ کو سٹائل ہے۔

X6 میں بیک پر دو طاقور کیمرے ہیں جن میں سے ایک 16 میگا پگسل اور 5 میگا پگسل کی طاقتور لینز کا حامل ہے۔ اس فون کی مارکیٹ قیمت بھی نہایت مناسب رکھی گئی ہے۔ جو کہ 250 یوروز تقریباً 30 سے 32 ہزار پاکستانی روپوں میں بنتی ہے۔ جو ان خوصوصیات کے حامل کسی بھی سیٹ کی قیمت سے آدھی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا نوکیا مارکیٹ میں موجود ایپل، سامسنگ اور دیگر بڑے برانڈز کو پچھاڑتا ہوا اپنا پرانا عروج حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے کہ نہیں۔

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.