نگران وزیراعظم کون؟ خورشید شاہ اور شاہد خاقان کی ملاقات بے سود

اسلام آباد – ن لیگ کے 5 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونے میں چند دن باقی ہیں لیکن نگران سیٹ اپ کے لئے وزیراعظم کا نام ابھی تک فائنل نہ ہو سکا۔ قائد حزب اختلاف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان 5 ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ دونوں کئی گھنٹے کی ملاقات کے بعد بھی کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے۔

دونوں بڑوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئی ناموں پر غور کیا گیا مگر کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ آج کی ملاقات کا دور ناکام ہونے کے بعد اب یہ دونوں آنے والے ایک دو روز میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے انتخاب کے لیے کل یا پرسوں وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

پیپلزپارٹی نے ذکااشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دیئے جبکہ مسلم لیگ ن سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی، سابق چیف جسٹس ناصرالملک اور سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام دیئے۔ تحریک انصاف نے بھی میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام بطور نگران وزیر اعظم تجویز کئے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.