سپر پاور کی بجلی سے دوڑنے والی چھوٹی کاریں پاکستانی سڑکوں پر دوڑنے کو تیار

بزنس ڈیسک – یونائیٹڈ موٹر کمپنی کے بعد موٹرسائیکل بنانے والی ایک اور کمپنی سپر پاور نے بھی پاکستانی میں گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ مگر سپر پاور کی گاڑیوں کی خاص بات یہ ہو گی کہ یہ گاڑیاں پیٹرل یا سی این جی نہیں بجلی سے دوڑا کریں گی۔

دنیا بھر میں ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کی خاطر پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کو ترک کر کے ہائی برڈ یعنی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی آٹو پالیسی کے بعد کئی کمپنیوں نے پاکستان میں گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کیا تو سپر پاور نے پاکستان میں بجلی سے چلنے والی چھوٹی گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کیا۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ چھوٹی گاڑیاں 7 گھنٹے کی چارجنگ سے 120 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہیں اور ان کی حد رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو گی۔ جبکہ ان گاڑیوں کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں 6 لاکھ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سپر پاور کی جانب سے ان الیکٹرک گاڑیوں کے 2 ماڈل متعارف کروائیں جائیں گے جب میں ڈبل ڈور اور فور ڈور ماڈل شامل ہو گے۔

ان گاڑیوں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ انہیں چارج کرنے کے لئے آپ کو کسی چارجنگ سٹیشن پر نہیں جانا پڑے گا بلکہ انہیں با آسانی گھر پر چارج کیا جا سکے گا۔ سپر پاور کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں رواں سال پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائیں گی۔

چائنیز کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان

یونائیٹڈ موٹرز کے بعد روڈ پرنس نے بھی پاکستان میں گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.