بریکنگ: نعیم الحق نے ن لیگ کے دانیال عزیز کو لائیو پروگرام میں تھپڑ جڑ دیا

مانیٹرنگ ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو لائیو پروگرام کے دوران تھپڑ مار دیا۔ جیونیوز پر چل رہے اینکر منیب فاروق کے پروگرام میں ناخوشگوار واقعہ، اینکر بیچ بچائو کرواتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا۔ دانیال عزیز نعیم الحق کی اس حرکت پر ہکا بکا رہ گئے، پروگرام کے اینکر منیب فاروق نے بیچ بچائو کروایا۔

نعیم الحق تھپڑ مارنے کے بعد بڑبڑاتے رہے اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔مسلم لیگی رہنما اور پروگرام کے دیگر شرکا نے نعیم الحق کی اس حرکت کی شدید مذمت کی۔ ویڈیو دیکھیں

جو ہوا اچھا ہوا، عابد شیر مجھے مارنے آئے، مراد نے بچایا، شیریں مزاری کا انکشاف

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.