
سبیکا شیخ کراچی میں سپرد خاک
کراچی – امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو آج کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سبیکا کا جسد خاکی آج وطن پہنچنے کے بعد ان کی نماز جنازہ کراچی کے حکیم سعید گرائونڈ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سبیکا کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سمیت کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دکھائی دیئے۔ سبیکار کی میت آج صبح کارگو طیارہ کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچی تو ان کے تایا نے وہاں میت وصول کرنے کے لئے موجود تھے۔
امریکہ: ٹیکساس ہائی سکول فائرنگ میں پاکستانی لڑکی سبیکا شیخ بھی جاں بحق
یاد رہے کہ سبیکا شیخ 9/11 کے بعد امریکہ کی جانب سے شروع کئے گئے ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سانٹا فی ہائی سکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ چند روز قبل سکول میں ایک سفید فام امریکی نے فائرنگ کر کے سبیکا سمیت 10 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ سبیکا 9 جون کو وطن واپس آکر عید اپنے والدین کے ساتھ منانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔