مسٹر 360 ڈگری، اے بی ڈویلئیرز نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سپورٹس ڈیسک – جدید کرکٹ کے بہترین کرکٹر اور مسٹر 360 ڈگری کا لقب پانے والے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر اے بی ڈویلئیرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

اے ڈی ویلئیرز نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہا میں نے فیصلہ کر لیا، مزید اپنے پیغام میں انہوں نے کہا یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مگر اب وقت آگیا ہے کہ میں کرکٹ سے ریٹائیر ہو جائوں۔

 

اے بی ڈویلئیرز کا نام دور حاضر کے بہترین بلے بازو اور ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ ہو یا ٹی ٹونٹی اے بی نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اے بی اپنے فیصلے کے بعد اپنے مداحوں اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈی ویلئیرز نے اپنے کیرئیر کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے کئی عجیب و غریب شاٹس ایجاد کی جن کی بنا پر انہیں مسٹر 360 ڈگری کا خطاب دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.