سیسلین مافیا گاڈ فادر یا غدار کہیں ، کوئی فرق نہیں پڑتا: نواز شریف

اسلام آباد – احتساب عدالت میں پیشیاں مکمل ہونے اور 127 سوالات کے جواب دینے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دورنوازشریف نے عدلیہ، فوج اور اپنے تمام مخالفین کی خوب خبر لی کہتے ہیں مجھے مشرف کے خلاف مقدمہ کرنے کی سزا ملی، کوئی سیسلین مافیا گاڈ فادر یا غدار کہے ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سابق نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا سابق صدر اور ملٹری ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے پر مجھے سزا دی گئی، مجھے پیغام دیئے جاتے تھے کہ بہت بھاری پتھر ہے تم سے نہیں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے ایک بار فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آمریت اس ملک کو بہت نقصان پنچایا۔

پی ٹی آئی پگڑی اچھال پارٹی، اس پارٹی کا نہ کوئی کردار ہے نہ نظریہ: نواز شریف

انہوں نے اپنے سیاسی مخالف عمران خان کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے کسی کے اشارے پر دھرنے دیئے اور میری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منہہ میں استعفے کی بات کس نے ڈالی؟ طاہر القادری اور عمران خان نے ملکر لندن میں پلان بنایا۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو پانامہ لیکس کے بعد اثاثے چھپانے کے جرم میں تاحیات نا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔ نواز شریف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ لندن میں فلیٹس کا کیس بھگت رہے ہیں۔ عدالت نے نوازشریف سے منی ٹریل مانگی جس کا وہ کوئی ثبوت نہ پیش کرسکے۔ مزید برآں نوازشریف کے روز بروز بدلتے بیانات نےبھی کیس میں ان کی پوزیشن خاصی کمزور کر دی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.