
فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کو جھٹکا، بانی رکن فوزیہ قصوری پارٹی سے طویل ناراضگی اور الزام تراشی کے بعد بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے اپنا استعفیٰ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی دیرینہ رکن اور عمران خان کی قریبی رکن فوزیہ قصوری نے پارٹی سے نظریاتی اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ فوزیہ قصوری کی پارٹی چئیرمین سے ایک عرصہ سے ناراضگی چل رہی تھی، انہوں نے پارٹی چئیرمین پر کئی الزامات بھی لگائے۔
I sent this message of resignation to @ImranKhanPTI and other leaders in the party a few moments ago. A message to my supporters in and outside PTI will follow shortly. May Allah guide us All. pic.twitter.com/e4dMlNGesD
— Fauzia Kasuri (@FauziaKasuri) May 23, 2018
فوزیہ قصوری نے اپنی استعفیٰ بھجوانے کے بعد اس کی ایک کاپی اپنے ٹوئیٹر پر بھی شئیر کر دی۔ فوزیہ قصوری نے ایک بار پھر پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ پارٹی 2013 کے الیکشنوں کے بعد اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ گئی۔