فوج پر تنقید، ناراض بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی نوازشریف کے قصیدے پڑھنے لگے

ویب ڈیسک – نوازشریف فوج کے خلاف کیا بولے کئی سال سے باہر بیٹھے ناراض بلوچ رہنما براہداغ بگٹی بھی نوازشریف کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں پہلی بار کسی پنجابی وزیراعظم نے فوج کے خلاف آواز اٹھائی ہے، گریٹ جاب نوازشریف۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابقہ جرنیلوں، اور ججوں کے خلاف خوب ہرزا سرائی کی اور لندن فلیٹوں کی منی ٹریل دینے کی بجائے سارا الزام فوج پر ڈال دیا کہ ان پرمقدمات سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ کرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب براہمداغ بگٹی جو کہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے ہیں کئی سال سے سوئٹزرلینڈ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت اور فوج سے سخت ناراض نظر آتے ہیں۔ ان کی ناراضگی کی وجہ ماضی کی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں بھی بتائی جاتی ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.