مریم کو عدالت میں گھسیٹنے والوں کو یہ سودا مہنگا پڑیگا: نواز شریف

اسلام آباد: مریم نواز کٹہرے کو میں دیکھ کر والد سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف برہم، کہتے ہیں مریم کو عدالت میں گھسیٹنے والوں کو اس کا حساب دینا ہو گا، غلط روایات ڈالی جا رہی ہیں، جس کیس میں مریم کو بلایا گیا اس سے مریم کا کوئی تعلق نہیں۔ 

آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے عدالت میں کٹہرے میں بلایا تو عدالت میں موجود ان کے والد نوازشریف شدید غصے میں آگئے اور عدالت سے باہر آکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھمکی دے ڈالی کہ جنہوں نے مریم نواز کو عدالتوں میں گھسیٹا ہے انہیں اس کا حساب دینا ہو گا۔ مریم پر جو کیس ڈالا گیا وہ اس وقت تھا جب وہ سیاست میں بھی نہیں تھی۔

مریم بی بی کے اکائونٹ میں ایک رات میں 88 کروڑ ٹرانسفر ہوا: فواد چودھری

کل کی پریس کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا تو دھرنے کے دنوں میں اپنے ماتحت کا فارغ کر سکتا تھا لیکن تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو فارغ کرنا مصلحت سے کام لینا تھا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.