پارلیمنٹ کا تاریخی فیصلہ، فاٹا انضمام بل منظور

اسلام آباد – قومی اسمبلی کا تاریخی فیصلہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں انضمام کا بل بھاری اکژریت سے منظور، بل کے حق میں 229 ووٹ جبکہ مخالفت صرف ایک جانب سے آئی۔

آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی تاریخی اجلاس ہوا، اجلاس میں طویل عرصے بعد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی شرکت کی۔ تاریخی اجلاس میں پاکستان کے قبائلی علاقوں فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا بل پیش کیا گیا جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 229 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف 1 ووٹ پڑا۔

بل کے رو سے 9 شقیں پیش کی گئی جن پر عمل در آمد کے بعد فاٹا کے پی کے کا حصہ بن جائے گا۔

فاٹا کے انضمام سے قومی اسمبلی کی نشستیں 342 سے کم ہو کر 336 رہ جائیں گی جب کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں 21 نشستیں ملیں گی۔

بل پیش کرنے کے موقع پر حکومتی ارکان کی ایک بری تعداد پارلیمنٹ سے غائب رہی جس سے وزیراعظم شاہد خاقان عابسی کو شرمندگی کا سمنا کرنا پڑا، بعد ازاں تعداد پوری ہونے پر بل پیش کر دیا گیا۔

دوسری جناب مریم نوازنے فاٹا انضمام بل منظور ہونے کے بعد ٹویٹ کر کے فاٹا کی عوام کو مبارک باد پیش کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.