دوران میچ سمارٹ واچ کا استعمال، آئی سی سی کی پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ

لارڈز – پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران ہمیشہ کوئی نہ کوئی تنازع کھڑا ہوجاتا ہے اس بار بھی پاکستانی کرکٹرز دوران میچ ایک بڑے تنازع میں الجھتے الجھتے بچ گئے۔ لارڈز میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران ایپل کی سمارٹ واچ پہنے نظر آئے۔

برطانوی میڈیا نے فوری طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کےسمارٹ واچ پہننے کو ایک مسئلہ بنا کر میڈیا میں اچھالنا شروع کر دیا لیکن بھلا ہو آئی سی سی کے جس نے فوری طور پر معاملے میں مداخلت کر کے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئندہ دوران میچ کسی قسم کی سمارٹ واچ پہننے سے منع کر دیا اور وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے سمارٹ واچ لاعلمی میں پہنی۔ یاد رہے کہ یہ معاملی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ تک پہنچ گیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق دوران میں کسی قسم کا موبائل فون یا رابطے کا کوئی بھی ذریعہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *