
متنازع کتاب، سابق ISI چیف جنرل درانی جی ایچ کیو طلب
راولپنڈی – بھارتی صحافی کی کتاب اسپائی کرانیکل میں متنازع انٹرویو، سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائیرڈ اسد درانی کے خلاف چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا فیصلہ پیر 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کرکے متنازع بیانات پر وضاحت مانگ لی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ رات ٹویٹ کر کے سابق آئی ایس آئی چیف کی طلب کی خبر بریک کر کے ہلچل مچا دی۔ ٹویٹ میں لکھا کہ جنرل اسد درانی سے اسپائی کرانیکل پر وضاحت لینے کے لئے انہیں جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے، ملڑی کوڈ ہر حاضر اور ریٹائرڈ جنرل پر لاگو ہوتے ہیں۔
Lt Gen Asad Durrani, Retired being called in GHQ on 28th May 18. Will be asked to explain his position on views attributed to him in book ‘Spy Chronicles’. Attribution taken as violation of Military Code of Conduct applicable on all serving and retired military personnel.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 25, 2018
یاد رہے کہ بھارتی صحافی کی کتاب اسپائی کرانیکل میں جنرل ر اسد درانی نے اسامہ بن لادن کی گرفتاری، حافظ سعید، کارگل آپریشن جیسے حساس موضوعات پر بات کرکے انہیں متنازع بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملڑی کوڈ ہر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی پر لاگو ہوتے ہیں اسی وجہ سے جنرل ر اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔
چند روز قبل بھارتی صحافی ادتیا سنہا کی کتاب اسپائی کرانیکل کی رونمائی ہوئی۔ کتاب میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف جنرل ریٹائرڈ اے ایس دُلت کے انٹرویو شائع ہوئے ہیں۔ جنرل اسد درانی پر الزام ہے کہ انہوں نے انتہائی حساس نوعیت کے معاملات پر غلط طور پر بات کی ہے۔