بین سٹکوس کی گیند سے بازو فریکچر ، بابر اعظم دورہ انگلینڈ سے باہر

لارڈز – پاکستان کی بیٹنگ لائن کو بڑا دھچکا، ان فارم بیٹسمین بابر اعظم بیٹنگ کرتے انگلش بائولر بین سٹوک کی تیز گیند سے بازو تڑوا بیٹھے دورہ انگلینڈ سےباہرہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نوجوان سٹار بیٹسمین بابر اعظم دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 68 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ بین سٹوک کی ایک تیز گیندکو بائونسر سمجھ کر نیچے بیٹھ گئے مگر گیند زیادہ اوپر نہ اٹھی اور سیدھی ان کی کلائی پر لگی۔ بابر اعظم تکلیف کے باعث وہی گر گئے۔

بعد ازاں بابر ریٹائیرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے جہاں سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ایکسرے میں ان کی کلائی میں فریکچر آیا ہے۔ پاکستانی فزیو کے مطابق بابر اعظم اب دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان کو دستیاب نہیں ہوگے۔ ڈاکڑوں نے انہیں 2 سے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں اس وقت پاکستان کی گرفت کافی مضبوط ہو چکی ہے۔ انگلینڈ کے 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹیں کھو کر 350 رنز بنا لئے لیں۔ پاکستان کی مجموعی برتری 166 کی ہو چکی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.