گجرات: سی ٹی ڈی کی کارووائی، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک – صوبہ پنجاب کا شہر گجرات بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی بڑی کارووائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انہتائی مطلوب دہشت گرد صہیب بھی شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پولیس نے اپر جہلم پل کے قریب ناکہ لگایا، جبکہ سامنے سے آتے 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 9 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے موقع ملتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد شامل تھے جو کہ بیدیاں روڈ لاہور سمیت دیگر کئی دہشت گرود حملوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ہلاک ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود سمیت خودکش جیکیٹیں بھی برآمد ہوئیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.