ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو، صدر نے دستخط کر دیئے

اسلام آباد – بالآخر خدشات کے سائے میں صدر پاکستان نے جنرل الیکشن 2018 کی حتمی تاریخ پر دستخط کر دیئے۔ الیکشن 2018 اب 25 جولائی کو ہوں گے۔

گزشتہ روز صدر پاکستان جناب ممنون حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ 24 تا 27 جولائی کو تاریخوں میں سے 25 جولائی بروز بدھ کو جنرل الیکشن 2018 منعقد کروانے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

موجودہ اسمبلی 31 مئی کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد ملک کی باگ ڈور نگران حکومت کے ہاتھ میں آجائے گی۔ نگران حکومت 25 جولائی الیکشن جیتنے والی پارٹی کو حکومت سونپ دے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستیں فائنل کر لی گئی ہیں۔ دوسری طرف 31 مئی کے بعد ملک میں انتخابات کا میلہ سجنے جا رہا ہے جس کے لئے سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.