چودھری نثار کو الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں بڑا عہدہ ملے گا: سہیل وڑائچ

مانیٹرنگ ڈیسک – چودھری نثار کی عمران خان سے دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن چودھری نثار مسلم لیگ ن  سے تمام تر اختلافات کے باوجود پارٹی چھوڑنے کو معاملے پر تذ بذب کا شکار نظر آتے ہیں اور ان کے حوالے کئی پشین گوئیاں غلط ثابت ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز سنئیر تجزیہ کار اور نامور صحافی سہیل وڑائچ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار اور عمران خان کے درمیان رابطے ہیں اور امکان یہ ہے کہ چودھری نثار الیکشن تک مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان نہیں کریں گے اور اندر رہ کر ہی نقب لگائیں گے۔

2013 کا الیکشن فوج نے نواز شریف کو جتوایا: عمران خان کا الزام

الیکشن جیتنے کے بعد وہ ہو سکتا ہے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں اس کے لئے انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ ملنے کا امکان ہے جبکہ عمران خان خود وفاق سنبھالیں گے۔ سہیل وڑائچ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چودھری نثار کی شمولیت اور ممکنہ طور پر پنجاب کی وزارت ملنے کے حوالے سے خود تحریک انصاف میں بھی خدشات پائے جاتیں ہیں کیونکہ جہانگرین ترین کی نااہلی کے بعد شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علیم خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.