باکسر عامر خان کا ایک اور جنسی سکینڈل منظر عام پر، 22 سالہ دوشیزہ کا الزام

ویب ڈیسک – پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر الزامات کی زد میں، اس بار 22 سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہمانی نے چیمپئین باکسر پر جنسی الزامات کا الزام لگایا ہے۔

صوفیہ ہمانی نے الزام لگایا ہے کہ عامر خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ان سے ملاقات کی اور انہیں لندن کے ایک ہوٹل میں لے گئے۔ صوفیہ ہمانی جو کہ پیشے سے ایک بیوٹویشن ہیں نے فریال مخدوم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عامر خان کو چھوڑ دیں۔

عامر خان پر جنسی الزامات کوئی نئے نہیں ہیں، شادی سے پہلے ان کی ایک امریکی ماڈل کے ساتھ جنسی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ اس کے علاوہ ماضی قریب میں ایک پاکستانی ماڈل کو بھی عامر خان کے ساتھ دبئی میں دیکھا گیا تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔

عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدول پر بھی سیاہ فام باکسر جوشوعا کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگا چکے ہیں۔ دونوں میاں بیوی کے مابین شدید تنازع رہا لیکن کچھ عرصہ قبل یہ تنازع ختم ہوا ہی تھا کہ اب صوفیہ ہمانی نے عامر خان کی زندگی میں ایک ہلچل مچا دی ہے۔

میں پاکستانی کرپٹ سیاستدانوں کو مارنے میں خوشی محسوس کروں گا: باکسر عامر خان

Image Source: THE SUN

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.