
گورے چوتھے دن ہی ڈھیر، لارڈز ٹیسٹ میں فتح پاکستان کے نام
لارڈز – انگلینڈ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں ہونے والا پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ 4 دن میں ہی ختم ، پاکستان نے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ چوتھے دن کے پہلے سیشن میں ہی جیت لیا۔ لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 184 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 363 رنز بنائے اور 166 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
انگلینڈ دوسری اننگز میں خاطر خواہ کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا اور ایک وقت میں 110 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے لیکن پھر انگلینڈ کے کھلاڑیوں بٹلر اور بیس نے انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچالیا اور میچ کو چوتھے دن تک لے گئے۔ لیکن چوتھے دن کے پہلےگھنٹے میں اننگز صرف 4 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 242 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لئے صرف 64 رنز کا ہدف دیا۔
64 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اظہر علی کی وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس کو بہترین بائولنگ کروانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا انہوں نے دونوں اننگز میں 4، 4 وکٹیں لے کر مجموعی طور پر میچ میں 8 وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے،۔
کامن ویلتھ گیمز، محمد انعام نے پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا