پاکستان نے انگلینڈ کو اڑا کے رکھ دیا، رمیز راجہ کا پاکستان کی جیت پر دبنگ تجزیہ

لارڈز – پاکستان ٹیم کے سابق اوپنر اور کرکٹ کمنٹیٹر و ایکسپرٹ رمیز راجہ نے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ کہتے ہیں ایسی جیت کبھی نہیں دیکھی میں خود بھی ٹیم کا حصہ رہا ہو اور بطور ایکسپرٹ بھی کرکٹ دیکھی لیکن پاکستان کی ایسی جیت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

رمیز راجہ نے میچ کے بعد ایک غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے لئے پیغام ریکارڈ کروایا اور کہا کہ پاکستان کی اس ٹیم میں 5 ایسے لڑکے تھے جو پہلی بار انگلینڈ آئے مگر انہوں نے ساڑھے تین دنوں میں ہی انگلینڈ کو اڑا کر رکھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں انگلینڈ کی ٹیم اور ان کے پرستار ابھی تک حیران ہیں کہ یہ سب ہوا کیا ہے، انہوں نے کہا سرفراز کی کپتانی بہت اعلیٰ رہی اور اس کے ساتھ ہی ان کی وکٹ کیپینگ بھی بہت اچھی رہی جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ رمیز راجہ نے پاکستان کے نئے کھلاڑیوں خاص طور پر حارث سہیل کی خوب تعریف کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.