جنرل (ر) درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی: آئی ایس پی آر

راولپنڈی – آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائیرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجاز ادارے سے رابطہ کر لیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل آصف غفور کا ٹویٹ، سپائی کرانیکل کتاب میں متنازع بیانات کیس میں بڑی ڈویلپمنٹ، جنزلز ہیڈ کوارٹر پیشی کے بعد اسد درانی کے خلاف فوج کا بڑا اقدام۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ر اسد درانی کو بھارتی مصنف ادتیہ سنہا کی کتاب میں متنازع انٹرویوز پر واضاحت طلب کرنے کے لئے آج بروز پیر جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ایک حاضر سروس لیفٹننٹ جنرل کیس کی سنوائی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی اس لئے جنرل ریٹائیرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

اسد درانی کی آج جی ایچ کیو پیشی

یاد رہے کہ بھارتی صحافی کی کتاب اسپائی کرانیکل  میں جنرل ر اسد درانی نے اسامہ بن لادن کی گرفتاری، حافظ سعید، کارگل آپریشن جیسے حساس موضوعات پر بات کرکے انہیں متنازع بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملڑی کوڈ ہر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی پر لاگو ہوتے ہیں اسی وجہ سے جنرل ر اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔

ای سی ایل میں نام ملزم کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لئے ڈالا جاتا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.