ناصرالملک قابل احترام، نگران وزیراعظم تعیناتی خوش آئند: نواز شریف

اسلام آباد – احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک بے مثال شخصیت کے حامل ہیں، بطورجج اورچیف جسٹس ان کی خدمات اہم ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ ناصرالملک کی تعیناتی کوسراہنا چاہیے، وہ قابل احترام آدمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف، اسد درانی اورشاہدعزیزکی کتابیں دیکھ لیں، ضرورت اس امرکی ہے اب اس چیزکی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک بندے کے خلاف انکوائری سے کچھ نہیں ہوگا، مشاورت کے ساتھ نیشنل انکوائری کمیشن بننا چاہیے جس میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ کی نمائندگی ہو۔صحافی نے سوال کیا کہ تین مرتبہ وزیراعظم بنے، مارشل لاء کا راستہ کیوں نہیں روکا؟ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میراخیال ہےہم نے شقیں ختم کیں، کچھ تبدیلی کی ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.