میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد – سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، نواز شریف کو سبق سکھانے کے لئے مجھے عدالتوں میں گھسیٹا گیا لیکن یاد رکھو کہ نواز شریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں، طاقت ہے۔

مریم نواز ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کر رہی تھی، انہوں نے کہا کہ  70 سے زائد پیشیاں کیوں بھگت چکی ہوں، احتساب عدالت میں تین دن میں میرا بیان ریکارڈ ہوا، سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں میرا نام نہیں تھا،مجھے کینسر زدہ ماں سے کیوں دور رہنا پڑا۔

یرا قصور ہے نوازشریف کے بیانیے کو ٹھیک سمجھتی ہوں، باپ بیٹی کا رشتہ نازک ہے، سوچا گیا بیٹی کو عدالت میں گھسیٹو، بیٹی کو کٹہرے میں دیکھے گا تو اسکے اعصاب جواب دے جائیں گے، نواز شریف کرسی یا اقتدار کے لیے نہیں ایک انقلاب کے لیے میدان میں نکلا ہے، اپنے والد کے ساتھ ان کے جہاد میں کھڑی ہوں۔ میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں محمد نواز شریف کی بیٹی ہوں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.