پٹرول بم تیار، قیمت 7.46 روپے فی لٹر بڑھانے کی تیاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) رمضان کے مہینے میں حکومت نے عوام پر پٹرول کا ایٹم بم مارنے کی تیاری کر لی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک اضافے کی تجویز کردہ سمری حکومت کو بھجوا دی۔

اوگرا کی نئی سمری کے مطابق یکم جون 2018 سے پٹرول کی نئی قیمت  7 روپے 46 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسےہونے کا امکان ہے۔

اس وقت ملک میں  پٹرول 87 روپے 70 پیسے ، ڈیزل 98 روپے 76 پیسے اور مٹی کا تیل 79 روپے 87 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہیں منافع خوروں نے پہلے ہی روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہوا ہے ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان عوام کی خوشیوں کو بہا لے جانے کے لئے تیار ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.