امیدواروں کا چنائو، چوہدری نثار ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے بھی باہر

مانیٹرنگ ڈیسک – مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن میں صوبہ پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ شہباز شریف پارلمانی بورڈ کے چیف ہوں گے جبکہ بورڈ کے دیگر اراکین میں مریم نواز، حمزہ شہباز، راجہ ظفرالحق اور شاہد خاقان عباسی سمیت 24 لوگ شامل ہوں گے۔

اہم ترین ڈویلپمنٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما چوہدری نثار کو اس سارے عمل سے دور رکھا گیا ہے اور انہیں پارلیمانی بورڈ میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

پارلیمانی بورڈ آئندہ الیکشن کے لئے امیدواروں کے چنائو کا اہم مرحلہ سر انجام دے گا اور منتخب نمائندگان کے انٹرویو کرے گا۔

پٹرول بم تیار، قیمت 7.46 روپے فی لٹر بڑھانے کی تیاری

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.