پی ٹی آئی کے یو ٹرن کے بعد ناصر کھوسہ کی بھی نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت

ویب ڈیسک – ناصر محمود کھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کر لی یہ خبر ایسے وقت میں آئی جب تحریک انصاف کی جانب سے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کے بعد گزشتہ روز اعتراض اٹھا کر ان کا نام نگران وزیراعلیٰ کے لئے واپس لے لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے ایک بڑا یوٹرن لیتے ہوئے ناصر کھوسہ کا نام بطور وزیر اعلیٰ پنجاب واپس لے لیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے گزشتہ رات اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ

https://dailynewslounge.com/2018/05/13/6432/ناصر کھوسہ کا نام سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد واپس لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ۲ روز قبل تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے انہیں پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.