عمران خان کی چوتھی شادی شیخ رشید سے، عابدشیر علی کا غیر اخلاقی ٹویٹ

ویب ڈیسک – مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی گاہے بگاہے اپنے ٹویٹس کے ذریعے مخالفین کے ناک میں دم کئے رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی عابد شیر علی نے کچھ ایسا ہی کرنے کی کوشش کی اور اپنے سب سے بڑے مخالف عمران خان اور شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کر ڈالا جو الٹا انہی کے گلے پڑ گیا اور لوگوں نے عابد شیر علی کی خوب کلاس لی۔ عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

“بریکنگ نیوز : عمران نیازی الیکشن کے بعد چوتھی شادی شیخ رشید سے کریں گے۔ یہ عمران نیازی کی چوتھی اور شیخ رشید کی پہلی شدی ہوگی۔ روک سکو تو روک لو تبدیلی ای رے”

 

عابد شیر علی کے اس غیر اخلاقی ٹویٹ کو بالکل پذیرائی نہ مل سکی ان کا یہ غیر اخلاقی مزاق خود ان کے گلے پڑ گیا اور ٹویٹر پر موجود عمران خان کے حامی اور مخالفین دونوں نے ہی عابد شیر کے اس اقدام کو برا کہا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.