اب لوڈشیڈنگ ہوئی تو ہم ذمہ دار نہیں: شہباز شریف کی انوکھی منطق

لاہور – مسلم لیگ ن کے صدر اور10 سال تک پنجاب کی پر حکومت کرنے والے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے ہماری حکومت ختم ہو جائے گی اس کے بعد آپ جانیں اور لوڈشیڈنگ جانے ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ہم نے اپنا امتحان پاس کر لیا۔

شہباز شریف کڈنی انسٹیٹوٹ ریسرچ سنٹر (پی کے ایل آئی) کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کل سے لوڈشیڈنگ جانے اور آپ جانیں، ہم نے اپنا امتحان پاس کر لیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اعتراف کیا کہ شدید گرمی ہے، لوڈشیڈنگ 100 فیصد ختم نہیں ہوئی لیکن سب سے کم ہے۔