نثار میں بچپنا ہے، شہباز کو بچپنے اور سنجیدہ پن میں فرق نہیں پتا : ن لیگ کے 2 بڑے آمنے سامنے

اسلام آباد – مسلم لیگ ن کے دو بڑے ایک بار پھر آمنے سامنے، مگر اس بار دوست سمجھے جانے والے چویدری نثار اور میاں شہباز شریف نے ایک دوسرے پر طنز کے نشتر برسائے۔ آج شہاز شریف نے پہل کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے  وہ روٹھ جاتے ہیں اور انہیں منانا پڑتا ہے۔

شہباز شریف کے غیر سنجیدہ بیان پر چوہدری نثارنے فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ پن میں فرق ہی نہیں پتا، بچپنا وہ ہے جو پارٹی کی قیادت کر رہی ہے۔

ساتھ ہی چوہدری نثار نے پارٹی صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے بیانات کی بجائے پارٹی کے گمبھیر مسائل پر توجہ دیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.