
کارکنوں کا احتجاج، کپتان نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا
اسلام آباد – چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بڑا اقدام، صرف 24 گھنٹے پہلے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے فاروق بندیال کو کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے بعد پارٹی سے نکال دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے ایک بڑی سیاسی شخصیت فاروق بندیال نے گزشتہ روز عمران سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا اورفاروق بندیال کے بارے میں ایک خبر آئی کہ وہ ماضی کی اداکارہ شبنم کے گھر ڈکیتی اور ریپ کے ملزم ہیں اور ان الزامات میں انہیں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی مگر وہ اپنے اثرورسوخ کے باعث سزا بچ گئے تھے۔
تحریک انصاف کو فاروق بندیال کی شمولیت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لیکن آج شب تحریک انصاف نے معاملے کی تحقیقات کے بعد فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا اور اپنے کارکنوں سے اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کریمینل ریکارڈ کا حامل شخص تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو سکتا۔
تحریک انصاف کے اس بڑے اقدام کو تمام حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
Farooq Bandials entry into PTI was unfortunate. He has been expelled from the party with immediate effect. We have no place for people with such record in our party. He should not even be in any political party.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) May 31, 2018
Great news, Farooq Bandial expelled from PTI within 24 hours of joining the party https://t.co/GIaJt4deYc
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 31, 2018