جاتی حکومت کا عوام کو تحفہ، پٹرول کی قیمت نا بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد – ن لیگ کی حکومت نے جاتے جاتے عوام کو چھوٹی سی خوشی دے دی اور اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری چند دن تک موخر کرتے ہوئے قیمتیں 7 جون تک نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ آنے والے نگران حکومت کرے گی۔

اس سے پہلے اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کے اضافے کی تجویز دی تھی۔ تجویز کردہ  سمری کے مطابق  پٹرول کی قیمت  7 روپے 46 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسےہونے کا امکان تھا۔

اس وقت ملک میں  پٹرول 87 روپے 70 پیسے ، ڈیزل 98 روپے 76 پیسے اور مٹی کا تیل 79 روپے 87 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.