ناصر الملک پاکستان کے نگران وزیراعظم بن گئے

اسلام آباد – جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔  ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔

ایون صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس (ر) ناصر الملک سے نگران وزیراعظم کا حلف لیا۔ سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز، چئیرمین سینیٹ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سابق وفاقی وزرا، مسلم لیگ نوا ز کے رہنما اور اعلی و سول فوجی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

نگران وزیراعظم چیف جسٹس (ر) ناصرالملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن ہوگا اور ضرور ہوگا، عام انتخابات بر وقت ہونگے۔

جسٹس ناصر الملک کا تعلق پاکستان کے خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ 17 اگست 1950 کو سوات میں پیدا ہوئے۔وہ 1994 میں اُنھیں پشاور ہائی کورٹ کا جج بنے۔ جسٹس ناصر الملک کو 2004 میں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ ایک سال کے بعد سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 6 جولائی 2014 سے 16 اگست 2015 تک چیف جسٹس رہے، جو پاکستان کے 22 ویں چیف جسٹس تھے۔

حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر جسٹس ر ناصرالملک کو پاکستان نگران وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.