رب العزت کا احسا ن اور مھر بانیوں کا شمار ھی نھیں، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ھوں ۔۔ الحمداللہ

اسلام آباد – سپریم کورٹ سے خواجہ آصف کے لئے خوشخبری، سپریم کورٹ نے نا اہلی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے نااہلی کالعدم قرار دے دی۔ آئندہ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا رب العزت کا احسان اور مہربانیوں کا شمار ہی نہیں، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ وکیل عثمان ڈار نے دلائل دیتے ہوئے کہا خواجہ آصف وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتے رہے، یہ اقدام مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا خواجہ آصف نے 2012 میں 68 لاکھ غیر ملکی آمدن ظاہر کی ، 2013 میں خواجہ آصف نے غیر ملکی آمدن 7 لاکھ ظاہر کی۔
خواجہ آصف نے نااہلی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ھے ۔۔ رب العزت کا احسا ن اور مھر بانیوں کا شمار ھی نھیں ۔۔ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ھوں ۔۔ الحمداللہ

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.