کپتان کا چھکا، سردار ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف میں شامل

لاہور – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا بڑا چھکا، مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

آج عمران خان لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ کی رہائش گاہ پر خود چل کر گئے جہاں دونوں رہنمائوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کی خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سردار ذوالفقار کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری رہائش گاہ پر خود آئے، میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔

اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کھوسہ خاندان کا تحریک انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ سردار ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کے سنئیر ترین رہنمائوں میں شامل تھے مگر پارٹی سے اختلافات کے بعد وہ مسلم لیگ ن سے ایک عرصے سے دور تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.