عائشہ احد تشدد کیس، حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک – عائشہ احد پر تشدد، سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو حمزہ شہباز، علی عمران اور دیگر ملزمان کے خلاف بارہ بجے تک مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، عمل نہیں کرسکتے تو چھٹی پر چلے جائیں۔

عائشہ احد ملک پر تشدد کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت کا آئی جی پنجاب کو نامزد ملزمان کے خلاف رات 12 بجے تک مقدمہ درج کرنے کا حکم، چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔ اگر آپ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کرسکتے تو چھٹی پر چلے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کررہے ہیں، عدالت مہلت دے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سات سال سے درخواست آپ کے پاس پڑی ہے اب تک قانونی تقاضے پورے نہیں کرسکے۔ آپ کی جانب سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی۔ عائشہ احد ملک سے ابھی رابطہ کریں اور تفصیلات لے کر مقدمہ درج کریں۔

واضح رہے کہ عائشہ احد ملک نے حمزہ شہباز، رانا مقبول سمیت دیگر کو درخواست میں نامزد کر رکھا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.