
آئی پی ایل جوے میں کروڑوں ہار چکا ہوں: ارباز خان کا اعتراف
شوبز ڈیسک – بالی وڈ کے مشہور اداکار ارباز خان نے مہاراشٹرا پولیس کے سامنے جوا کھیلنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈین پریمئیر لیگ میں جوے بازی میں ملوث ہیں اور اب تک 3 کروڑ سے زائد رقم جوے میں ہار چکے ہیں۔
ارباز خان جو کہ سلمان خان کے بھائی بھی ہیں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گذشتہ 6 سال سے جوے کی لت میں پڑے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا گھر بھی ٹوٹا، انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی ملائکہ اروڑہ نے ان کی جوے کی لت کی وجہ سے طلاق لے لی جبکہ ان کے بھائی سلمان خان بھی ان کی اس عادت کہ وجہ سے سخت ناراض ہیں۔
بالی وڈ اداکار نے دوران تفتیش بکیوں سے رابطوں کا بھی اقرار کیا اور اب پولیس ان بکیوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ آئی پی ایل میں بالی وڈ اداکاروں کے جوے کی بازگزشت کچھ نئی نہیں چند سال قبل بھی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کنندرا اور اداکارہ بندو سنگھ بھی آئی پی ایل جوے میں ملوث پائے گئے تھے۔