
لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست
لیڈز – لارڈز ٹیسٹ کا حساب چکتا، انگلینڈ نے پاکستان کو لیڈز ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 55 رنز سے عبرتناک شکست دے دی۔ دونوں اننگز میں پاکستانی بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور بالترتیب 174 اور 134 رنز پر دوبار ٹیم پویلین کی راہ دیکھتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلیںڈ کی ٹیم نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو لیڈز ٹیسٹ میں شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
England won by an innings and 55 runs.
Scorecard: https://t.co/uM9dCYBSF2 #ENGvPAK pic.twitter.com/CVwRujVlBX— PCB Official (@TheRealPCB) June 3, 2018
پہلی اننگز میں 174 پر آئوٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں بھی صرف 134 رنز پر آئوٹ ہو گئی ، جبکہ انگلینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز 174 رنز کے جواب میں 363 رنز بنا کر پاکستان کو 183 رنز کا خسارہ دیا۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے شروع ہی سے مشکلات کا سامنا رہا۔ اظہر علی 11، امام الحق 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل 8، 1اسدشفیق 5، سرفرازاحمد 8 رنز بنا سکے۔ شاداب خان نے 4، فہیم اشرف نے 3 رنز اور عثمان صلاح الدین 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔