سوشل میڈیا پر جھوٹے نعروں سے ہمیں فرق نہیں پڑتا: میجر جنرل آصف غفور

ویب ڈیسک – ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے طے ہوا کہ سیز فائر معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے جمہوری حکومت کے 5 سال کی مدت پوری کرنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدت پوری ہونے پر پاک فوج سب سے زیادہ خوش ہے، اس سے جو خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا وہ ختم ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر کئے جانے والے پاکستان مخالف پراپیگینڈہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سب مسائل حل ہو گئے تو اس کے بعد اچانک پاکستان مخالف نعرے کیسے لگنے شروع ہو گئے؟ انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عوام سوشل میڈیا کو احتیاط سے استعمال کریں ، ہمیں سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے جھوٹے نعروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیفارم پہن لینے سے کوئی فرشتہ نہیں بن جاتا، جب کوئی غلطی کرتا ہے فوج میں معاف نہیں کیا جاتا۔ اسد درانی کیخلاف انکوائری جلد مکمل ہو جائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.