مرحوم اہلیہ پر الزام، وسیم اکرم کی ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی

ویب ڈیسک – عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی ملک بھر میں آگ لگا دی ہے۔ شروع میں سب کا خیال تھا کہ یہ کتاب صرف عمران خان کے بارے میں ہوگی لیکن ریحام خان نے اس کتاب میں کم وبیش ہر اس شخص کو رگڑا جو عمران خان کے قریب تھا۔ ریحام کے انتقام کی لپیٹ میں سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی آگئے۔

ریحام خان نے لیجنڈ فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی اہلیہ پر نہایت گھٹیا الزام تراشی کرتے ہوئے ایسی باتیں ان سے منسوب کی جن کا شاید کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ ریحام خان کے وسیم اکرم کے الزمات پر شاید ہی کوئی شخص ہوجو دکھی اور غصےمیں نہ ہو۔

دوسری جانب فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔ وسیم اکرم ایک نجی چینل پر بات کرتے ہوئے کافی دکھی دکھائی دیئے اور انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کے لوگ پیسے اور شہرت کے لئے کس حد تک گر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے ایک ایسی خاتون پر الزام لگایا ہے جو اپنےدفاع میں کچھ کہنے کے لئے اس دنیا میں موجود نہی۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ ان کی ریحام خان سے صرف ایک بار ملاقات ہوئی وہ بھی اس وقت جب وہ ان کی عمران خان سے شادی کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ پر کھانے پر گئے تھے ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ریحام خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر وہ چپ نہیں بیٹھیں گے اور امریکا اور برطانیہ کی عدالتوں کو دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ وسیم اکرم نے کہا میں سچ کی خاطر ہر حد تک جائوں گا۔

SKMBT_C36018053016040 by Sachai Ke Matlashi on Scribd

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.