جسٹس (ر) دوست محمد خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

اسلام آباد – مقررہ مدت کے دوران کے پی کے کی سابقہ حکومت اور اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب کرنے میں ناکام رہے، منظور آفریدی کا نام بطور نگران وزیراعلیٰ دینے کے بعد واپس لے لیا گیا،بالاخر یہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کرنا پڑا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ جج دوست محمد کو خیبر پختونخواہ کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔  ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا۔ دوست محمد خان 1953 میں بنوں میں پیدا ہوئے، جسٹس (ر) دوست محمد 17 نومبر 2011 کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 2014 میں سپریم کورٹ کے جج بنے اور 19 مارچ 2018 کو مدت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے۔

سابق وزیراعلی پروزیز خٹک، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کے بعدالیکشن کمیشن نے فیصلہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان خود کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.