گوئٹے مالا: آتش فشاں ’فیوگو‘ سے ابلتا لاوا 69 افراد نگل گیا

 

ویب ڈیسک – سرخ کھولتا لاواگوئٹے مالاشہر کی طرف بڑھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہری آبادی کو اپنی لپیٹ  میں لے لیا، راکھ کے گہرے بادلوں نے شہر پر گرد کے بادل بنا دیئے۔ ابلتے لاوے نے شہری آبادی میں تباہی مچائی اور 69 افراد کو نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  گوئٹے مالا سٹی سے 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘ آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، آتش فشاں سے ابلتے لاوے نے آبادی کو لپیٹ میں لے کر ہر طرف تباہی مچادی۔

لاوے نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھر ، فصلیں اپنی لپیٹ میں لے لئے، لاوے 69 افراد اب تک ہلاک جب کہ 350 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ گوئٹے مالا کے دارلحکومت گوئٹے مالا سٹی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.