ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

ویب ڈیسک – پنجاب کو بھی وارث مل گیا، الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا، الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت تقرری کی، ان کا نام تحریک انصاف نے دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے جنہوں نے متفقہ طور پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوا، حسن عسکری ملک کے نامور دانشور اور علمی شخصیت ہیں، الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت تقرری کی۔

پروفیسر حسن عسکری نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا، 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، پروفیسرحسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا، حسن عسکری مصنف، معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرر بھی دیتے رہے۔ حسن عسکری دنیا نیوز کے پروگرام تھینک ٹینک کا حصہ رہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.