ن لیگ کا احتجاج نظر انداز، حسن عسکری نے نگران وزیر اعلی کا حلف اٹھا لیا

لاہور – مسلم لیگ ن کے تمام خدشات اور احتجاج نظر انداز، پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے  عہدے کا حلف لیا۔

پنجاب میں سابقہ اپوزیشن نے حسن عکسری کا نام تجویز کیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حسن عسکری کو نگران وزیر اعلیٰ کا نامزد کرنے پر مسلم لیگ نے شدید اعتراض کیا تھا۔  تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔

پروفیسر حسن عسکری نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا، 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، پروفیسرحسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا، حسن عسکری مصنف، معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرر بھی دیتے رہے۔ حسن عسکری دنیا نیوز کے پروگرام تھینک ٹینک کا حصہ رہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *