چھوٹی عید پر بڑی چھٹیاں، حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد – حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 جون بروز جمعہ سے 18 جون منگل تک 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ عید کے موقع پر تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

اس سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ حکومت 4 کی بجائے 5 تعطیلات کا اعلان کرے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عید اللفطر 16 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے بھی 16 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.