
نوازشریف کے خلاف مقدمات کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر سنایا جائے: چیف جسٹس
مانیٹرنگ ڈیسک – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکم جاری کیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے کیسز کا فیصلہ ایک مہینے کے اندر اندر سنا دیا جائے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کو طول دینے سے عوام اور سائل دونوں ہی مشکل کا شکار ہیں ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں شریف خاندان کے مقدمات کی سماعت سن رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں، بتائیں نواز شریف عیادت کے بعد کب واپس آئیں گے، آپ تشہیر کے لیے کہتے ہیں کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔
چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ کیس کے باعث ملزمان بھی پریشان ہیں اور قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے، اب ان کیسز کا فیصلہ ہونا چاہے۔
پاکستان کا قانون اسلامی ہے، چیف جسٹس نے بھارتی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی