
شہباز شریف کی کراچی انٹری، 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
مانیٹرنگ ڈیسک – صدر مسلم لیگ ن اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کراچی کی سیاست میں دھماکے دار انٹری مار دی، شہباز شریف کا کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے کل جمع کروانے خود جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقوں این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف کی کراچی کی سیاست میں انٹری نے ایک ہلچل مچا دی ہے۔ صدر مسلم ن نے کراچی کی سیاست میں آنے کے فیصلے کو تھوڑا تاخیر سے کہا ہے۔
نثار میں بچپنا ہے، شہباز کو بچپنے اور سنجیدہ پن میں فرق نہیں پتا : ن لیگ کے 2 بڑے آمنے سامنے
شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں کے علاوہ لاہور کےحلقوں این اے 132، 192 اور ڈی جی خان اور سوات کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ اس طرح کل ملا کر شہباز شریف 7 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
کراچی سے ان کے کاغذاتِ نامزدگی لیگی رہنما سلیم ضیاء نے حاصل کر لئے ہیں کل بروز پیر شہباز شریف خود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے جائیں گے۔