پاکستان آنا چاہتا ہوں، ضمانت چاہئے گرفتار نہیں کیا جائے گا: پرویز مشرف

ویب ڈیسک – سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں پاکستان آنا چاہتا ہوں لیکن ضمانت دی جائے کہ گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ وہ دبئی میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں اکیلا محسوس کرتا ہوں اور وطن واپس جانا چاہتا ہوں، پرویز مشرف نے کہا کہ میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل کر دیا گیا ہے۔ آدمی کیسے ٹریول کرے جب اس کے پاس پاسپورٹ یا شناختی کارڈ ہی نہ ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالت سے مسلسل غیر حاضری کے بعد کینسل کر دیا گیا تھا۔ پرویز مشرف ان دنوں دبئی میں قیام پذیر ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.